اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) نگران حکومت نے 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کی دیرینہ مانگ کو حل کر دیا اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے قابل بنایا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ فائیو جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا، اور 300 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔