کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ ہفتے نصیر آباد کا دورہ منسوخ کر دیا، ان کی جگہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری آج پیر کو بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں سرفراز بگٹی نے دی ہے۔سابق صدر سرفراز بگٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا آئندہ ہفتے نصیر آباد کا دورہ شیڈول تھا جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ ہوا ہے۔ انہیں دورے کے دوران جلسہ اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جگہ بلاول بھٹو زرداری نصیر آباد کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی 14 جنوری کو نصیر آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو کے دورہ نصیر آباد کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔