اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ سے مزید 3 ججز شامل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس طارق ندیم کو الیکشن ٹربیونل میں شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔