کابل(نمائندہ خصوصی) ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کے خلاف نہیں ہیں،ہم کبھی پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی )کے امیر مولانا فضل الرحمن کو دورے کی دعوت امارت اسلامی نے دی ہے ۔ ترجمان افغان حکومت نے بتایا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کرے گی۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کے خلاف نہیں، مولانا فضل الرحمن کے سامنے اپنا اور افغان عوام کا مقدمہ رکھیں گے،ہم کبھی پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف نہیں ۔