لاہور (کامرس رپورٹر) گندھارا ٹائر (جی ٹی آر) نے پاکستان کی سڑکوں کے لیے جرمن انجینئرنگ ٹیکنالوجی سے تیار ٹائرز کی فراہمی کے زریعے اپنی قائدانہ پوزیشن اور صارفین کے بھروسے کے 60 سال مکمل کرنے کا جشن منایا۔ اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے 160سے زائد ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب کے زریعے نہ صرف جی ٹی آر کے ساٹھ سالہ درخشان سفر کا اعتراف کیا گیا بلکہ اس سفر کو کامیاب بنانے کے لیے کی جانے والی شراکت داریوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں جی ٹی آر کے سرفہرست ڈیلرز کو خصوصی تکریم پیش کی گئی۔ تقریب میں جی ٹی آر کی سال سال کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی جن کی بدولت کمپنی کو پاکستان میں سرفہرست ٹائر مینوفیکچرر کا اعزاز حاصل ہوا۔ جرمن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے جی ٹی آر کے عزم اور کونٹی نینٹل جرمنی کے ساتھ شراکت بین الاقوامی معیار کو یقینی بناتے ہیں۔ جی ٹی آر کے تیار کردہ تمام ٹائرز بیرون ملک معیار کی سخت جانچ سے گزارے جاتے ہیں تاکہ وہ برانڈ کو معیار اور قابل اعتماد بنانے کے عزم کی تکمیل کرسکیں۔سی ای او جی ٹی آر حسین قلی خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”آج جی ٹی آر پاکستان میں نمبر ون ٹائر مینوفیکچرر ہے جو تمام گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ قابل اعتماد ٹائرز مہیا کرنے کے ساتھ پاکستان میں ڈرائیونگ کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ ہمارا ساٹھ سال کا سفر پاکستان میں ترقی اور غیر متزلزل عزم کی ایک داستاں ہے۔انہوں نے 1963میں کمپنی کے قیام سے اب تک تیز رفتار ترقی کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مہارت پر مبنی ویڑن کے تحت ہم نے اپنی پیداواری گنجائش محض نو سال میں دگنی کرتے ہوئے معیار، بھروسے اور مہارت کی جستجو کی اپنی روایت کو بنیاد بنایا ہے۔انہوں نے 1985میں اس وقت کے صدر پاکستان کے ہاتھوں نئے پلانٹ کے افتتاح کو بھی کمپنی کے بڑھتے ہوئے اثر اور آگے بڑھنے کے پختہ عزم کی علامت قرار دیا۔ حسین قلی خان نے مزید کہا کہ پاکستانی مارکیٹ اور روڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں چھ دہائیوں کی مہارت کے ساتھ جی ٹی آر نے بین الاقوامی معیار، پائیداری اور بھروسہ کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ رینج خصوصی طور پر پاکستانی سڑکوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو جرمن انجینئرنگ کی مہارت پر مبنی ہونے کے ساتھ ہر سفر کو محفوظ اور بہتر کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔جی ٹی آر پاکستان میں پسنجر کاروں کے لیے ریڈیل ٹائر، ٹریکٹرز کے ٹائرز اور موٹرسائیکلوں کے ٹیوب لیس ٹائرز بنانے والی پہلی کمپنی ہے۔ جی ٹی آر اس اہم سنگ میل کا جشن منانے کے ساتھ پاکستان کی میل در میل ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے، ٹائرز سے بڑھ کر ہر سفر کو موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔