کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا1ہزار روپے مہنگا ہو کر2لاکھ18ہزارروپے ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو دس گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ86ہزار900روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2065ڈالر پر جا پہنچا۔