اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت کے پبلک روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ،چینی کمپنی نے الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ تیار کرلی،۔سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 30 الیکٹرک بسوں کی کھیپ جلد پاکستان روانہ کی جائے گئی ،الیکٹرک بسیں وفاقی دارالحکومت کے 13 پبلک روٹس پر چلائی جائیں گی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق پاکستانی حکام کی موجودگی میں الیکٹرک بسوں کی رونمائی کی گئی۔سی ڈی اے حکام، تھرڈ پارٹی نے بسوں کی انسپکشن مکمل کرلی۔سی ڈی اے نے گزشتہ سال غیرملکی کمپنی سے 160 بسوں کا معاہدہ کیا تھا۔الیکٹرک بسوں کے روٹس کو میٹرو روٹس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،ہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 2 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، آئی جے پی روڈ سے پمز اور ترامڑی چوک سے پمز بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کیلئے جدید الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بنائے جارہے ہیں۔