اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نو مئی کے واقعات کی جامع تحقیقات کے معاملہ پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چار رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق وزیراعظم نے 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لینے، ایسے واقعات کی آئندہ کے لئے روک تھام سمیت سفارشات کی تیاری کے لئے 4 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے ،وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ مقرر، وزیر داخلہ، وزیر اطاعت و نشریات اور وزیر ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں ۔کمیٹی کو 14 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ نو مئی کے واقعات کی جامع تحقیقات کے معاملہ پرکمیٹی کو دےئے گئے ایجنڈا میں بتایا گیا ہے کہ9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور ایگزیکیوٹرز کی شناخت اور کردار کا پتہ لگایا جا سکے، وجوہات کا تجزیہ کرنا، اور ان واقعات کی ذمہ داری کا تعین کرنا، ان کے فوری اور طویل مدتی مضمرات کا جائزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر تجویز کرنا کہ قومی سلامتی کی ایسی خلاف ورزی کا اعادہ نہ ہو، اس طرح کی تکرار کو روکنے کے لیے موجودہ قانونی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے