اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی،نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی ،چیف الیکشن کمشنر نے سمری مسترد کر دی،محسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے،ان کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی،الیکشن مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔