لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان جیسے زرعی ملک میں آب پاشی کا دارومدار دریاﺅں سے نکالی جانے والی نہروں پر ہے،نہروں کی سالانہ بھل صفائی کو مزید موثر بنانے کے لئے اب لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نے ایپ کا آغاز کر دیا ہے۔ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) نے موبائل پر نہروں کی نگر انی کیلئے نگران ایپ کا باقاعدہ آغاز کردی ہے۔لمز(LIMS)کے مرکزی دفتر میں تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے افسروں کو نگران ایپ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔لمز(LIMS)ڈرون اور سٹیلائیٹ کے ذریعے 22ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا جائزہ لے گا۔نگرانی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، اس حوالے سے لمز(LIMS)نگران ٹیموں کی روانگی 5 جنوری 2024 ءسے شروع ہو چکی ہے۔