اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے بارہویں بارا کوڈا مشق کے سی فیز کا بحیرہ عرب میں انعقادہوا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر پی ایم ایس اے کے جہاز کشمیر پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق میں پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہازوں نے بھی شرکت کی۔ مشق میں سمندر میں تیل کے رساوسے بچنے کے اقدامات، سرچ اینڈ ریسکیو اور بحری قزاقی کے خلاف ا?پریشنز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے مشق کے کامیاب انعقاد پر ڈی جی پی ایم ایس اے کو مبارکباد پیش کی اور مشق کے شرکائکی کاوشوں کو سراہا۔مشق میں سول و عسکری آفیشلز کے علاوہ غیر ملکی مندوبین اور نیشنل اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔مشق کے انعقاد سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شریک ممالک کے مابین سمندری ماحول کے تحفظ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں میں مزید اضافہ ہوگا۔