ٹنڈوالہ یار(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کا نصرپور روڈ پر قائم کا یوریا کھاد کے گودام پر چھاپہ 800 بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار الطاف گوہر میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اینگرو یوریا کھاد اسٹاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم نے ایک اطلاع پر یوریا کھاد کے گودام پر چھاپہ مارکر گودام سے یوریا کھاد کی 800 بوریاں برآمد کی ہیں تمام یوریا کھاد کی بوریوں کو گورنمنٹ کے ریٹ پر آبادگاروں کو فروخت کی جائے گی ہم نے گودام کو بھی سیل کردیا ہے سیل ہونے والی تمام یوریا کھاد کی بوریاں روینیو کھاتے کی نگرانی میں فروخت کی جائے گی تاکہ آبادگاروں کو گورنمنٹ کے نرخوں پر کھاد مہیا کی جاسکے گورنمنٹ کا جو بھی ریٹ ہوگا اسی میں فروخت کی جائے گی اور اگر کوئی بھی یوریا کھاد کی زخیرہ اندوزی کرنا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔