کراچی(کامرس رپورٹر) مہنگائی سے ستائی عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف کے بجائے مزید مہنگائی ہی تحفے میں مل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔کے الیکٹرک نے 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔