گوادر(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی رہنماسابق صوبائی وزیر اطلاعات ،کھیل وثقافت اور جیل خانہ جات بابائے گوادر میر عبدالغفور کلمتی کراچی میں انتقال کر گئے ان کانماز جنازہ کل بروزِ ہفتہ صبح 11 بجے گوادر کے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی وہ سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی کے والد اور سینیٹر کہدہ بابر کے سسر تھے ۔ بابائے گوادر میر عبدالغفور کلمتی ایک ایسے غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے جو بلا رنگ ونسل مذہب وعلاقائیت وذاتی مفادات و سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیشہ گوادر بلکہ مکران کے عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق بھائی چارگی امن آشتی کو فروغ دینے اور قربت پیدا کرنے کے داعی رہنما تھے انکے انتقال سے گوادر کے عوام کو سیاسی وسماجی حوالے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنا بہت مشکل ہے اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس نصیب کرے آمین