راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)
4/5 جنوری 23 کی رات، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد HVT گل یوسف ۔تور سمیت دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔دہشت گرد گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان اضلاع میں ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر PKR 2.5 ملین کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔