کراچی(کرائم رپورٹر )
ستمبر تا دسمبر سال 2023 کے چار ماہ کے دوران سندھ پولیس کے چھاپہ مار ایکشن, اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ اور خفیہ سراغ رسانی کی بدولت صوابائی سطح پر 6655 اشتہاری اور 11252 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔یہ بات آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو سال 2023 کے آخری چار ماہ پر مشتمل انکے دوارانیئے کی کارکردگی رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ میں پولیس مقابلوں,جرائم پیشہ گروہوں کے خاتموں, ڈکیت/کریمنلز,دہشت گردوں,ٹارگٹ کلرز, نوٹیفائیڈ ڈکیتس, ہائی وے رابرز,اغواء کاروں کی گرفتاریوں اور پولیس مقابلوں کے دوران ہلاکتوں جیسی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے مجموعی طور پر گرفتار ڈکیت/کریمنلز کی تعداد 6820, دہشت گرد 23,ٹارگٹ کلرز 06,نوٹیافائیڈ ڈکیت10,ہائی رابرز 05 جبکہ گرفتار کیئے جانیوالے اغواء کاروں کی تعداد 06 ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متزکرہ دورانیئے میں پولیس اور ڈکیت/کریمنلز کے مابین ہونیوالے 972 مقابلوں میں 97 ڈکیت جہنم واصل ہوئے جبکہ سندھ بھر سے 1340 جرائم پیشہ گینگز کو ختم کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں 393 پولیس مقابلوں میں 3812 ڈکیت/کریمنلز 01 دیشت گرد,02 ہائی وے رابرز,06 اغواء کاروں,855 اشتہاریوں اور3631 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 39 ڈکیت/کریمنلز ہلاک ہوئے۔پولیس کاروائیوں کے نتیجے میں شہر بھر سے 1133 گینگز کا خاتمہ ممکن ہوا۔حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان 98 پولیس مقابلوں میں 1699 ملزمان,998 اشتہاری اور 2111 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 06 ڈکیت.کریمنلز ہلاک ہوئے۔مختلف اضلاع میں 59 ڈکیت گینگز کو ختم کیا گیا۔میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع سے 118 اشتہاری,367 مفرور ملزمان سمیت577 ڈکیت/کریمنلز,01 نوٹیفائیڈ ڈاکو کو گرفتار کیا گیا اور مختلف اضلاع سے 20 جرائم پیشہ گینگز کو ختم کیا گیا۔علاوہ ازیں مزکورہ رینج میں 01 پولیس مقابلہ ہوا۔شہید بینظیرآباد رینج میں 77 پولیس مقابلوں کے دوران 135 ملزمان,383 اشتہاری,937 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس ایکشن کے دوران 03 ڈکیت/کریمنلز ہلاک ہوئے اور جرائم پیشہ عناصر کے 06 گینگز کو ختم کیا گیا۔سکھر رینج میں 209 پولیس مقابلے,326 ملزمان,01 نٹیفائیڈ ڈکیت,03 ہائی وے رابرز,986 اشتہاری,1344 مفرور ملزمان گرفتار جبکہ 45 ڈکیت/کریمنلز ہلاک ہوئے,سکھر رینج سے 84 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔لاڑکانہ رینج میں 190 پولیس مقابلے,218 ملزمان,3315 اشتہاری,2862 مفرور ملزمان,08 نوٹیفائیڈ ڈکیت گرفتار جبکہ 04 ڈکیت/کریمنلز ہلاک ہوئے۔لاڑکانہ سے ختم کیئے گئے جرائم پیشہ گینگز کی تعداد 38 رہی۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان 04 پولیس مقابلوں 53 ملزمان,06 ٹارگٹ کلر22 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مزکورہ تمام گرفتار و ہلاک ملزمان کے قبضہ سے 13 ہینڈ گرنیڈز,28180ایمیونیشن,2869پستول/ریوالورز/ماؤزر,41 رائفلز,167 شاٹ گنز/ریپیٹرز,59 ایس ایم جی/کلاشنکوف,09 جی تھری اور ایک عدد اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد ہوئی۔منشیات مافیا کے خلاف سندھ بھر میں 3657 چھاپوں/کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 4317 مقدمات کے تحت 5203 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 43.725 کلو آئس,92.573 کلو ہیروئن,4110.868 کلو چرس سمیت 178992 لیٹر مقامی جبکہ 6006.5 لیٹرز کی مقدار میں غیرملکی شراب برآمد ہوئی۔گٹکا,ماوا,مین پوری کی فیکٹریزکارخانوں خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن کے دوران 3501 مقدمات کے تحت 4447 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضہ سے 213373.789 کلو گرام گٹکا/مین پوری برآمد کرتے ہوئے 79 ایسی فیکٹریز/ یونٹس کو سر بہ مہر کیا گیا جہاں گٹکا,ماوا تیار کیا جاتا تھا۔رپورٹ میں سکھر اور لاڑکانہ رینج کے کچہ ایریاز میں پولیس آپریشنز کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ ستمبر تا دسمبر 2023 کے دوران سکھر رینج کچہ ایریا میں 71 جبکہ لاڑکانہ رینج میں 36 پولیس مقابلوں میں بالترتیب 05 اور 04 ڈکیت ہلاک,67 اور 39 ڈکیت,01 اور 09 نوٹیفائیڈ ڈکیت,419 اور 1070 اشتہاری,762 اور 322 مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 149 کی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے سکھر میں 20 جبکہ لاڑکانہ میں 27 شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچایا گیا۔