لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل میں بانی پی ٹی آئی کے کاغدات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی کی جانب سے اپیل دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بے بنیاد الزامات کے تحت آر او افسر نے مسترد کر دئیے،ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے ۔