اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا،زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے۔