اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے حکومتی اداروں کے اربوں روپے کے نقصانات کا انکشاف کیا ہے ،وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق سال 2022 میں حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 729 ارب روپے سے زیادہ رہے، سال 2022 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نقصانات 168 ارب روپے سے تجاوز کرگئے،2022 میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 102 ارب سے زیادہ رہے، دستاویزمیں مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے کے نقصانات 97 ارب 53 کروڑ روپے سے زیادہ رہے،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 76 ارب 41 کروڑ روپے سے زیادہ رہے،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 54 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ رہے، پاکستان ریلویز کے نقصانات 47 ارب 48 کروڑ روپے سے زیادہ رہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 30 ارب 21 کروڑ روپے سے زیادہ کے مالی نقصان کا سامنا رہا، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 29 ارب 48 کروڑ سے زیادہ رہے، میپکو کے 22 ارب روپے سے زیادہ اور ٹیسکو کے نقصانات 21 ارب روپے زیادہ رہے، دیگر حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 80 ارب روپے سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔