اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دفتر خارجہ میں پاک افغان مشترکہ کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں افغان طالبان عبوری حکومت کے سینئر وفد نے پاک افغان مشترکہ کوارڈنیشن کونسل اجلاس میں شرکت کی،ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت سینئر طالبان راہنماءاور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند نے کی ،سینئر افغان عبوری وفد میں 9 اراکین شامل تھے،آج ہونے والے اجلاس میں افغان وزارت دفاع، وزارت اطلاعات اور انٹلیجنس حکام شریک ہوئے ،پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی براے افغانستان آصف درانی نے قیادت کی،ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان و مغربی ایشیا رحیم حیات قریشی بھی متعلقہ حکام کے ہمراہ مذاکرات میں شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی باڑ, قانونی و غیر قانونی سرحدی نقل و حمل, چمن سرحد پر ویزا فری سرحدی نقل و حمل کے امور ترجیحی طور پر بات چیت کی گئی،پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان میں موجود کالعدم گروہوں کے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال روکنے پر زور دیا گیا،اجلاس میں سلامتی و سکیورٹی سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے