اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں منحرف اراکین اسمبلی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ان کے حلقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان متحرک ہو گئے ہیں اور پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخابات میں منحرف اراکین اسمبلی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب ضمنی الیکشن مہم کیلئے منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ اتوار کو لاہور کے 4 حلقوں میں کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے پنجاب کی پارٹی قیادت بھی متحرک ہو گئی ہے اورمقامی عہدیداروں،یوسی ناظمین اور امیدواروں کو بھرپور کمپین کی ہدایت کی ہے۔