دی ہیگ (نیٹ نیوز) بین الاقوامی عدالت نے اسرائیل سے فوری طور پر فائر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات عالمی ذرائع ابلاغ اور ں اور عالمی ماہرین نے ایک اسرائیل نیوز چینل کے حوالہ دیتے ہوئے کہی ہے ۔بین الاقوامی عدالت انصاف ( آئی سی جی)، جسے بعض اوقات عالمی عدالت انصاف کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، ملکوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا ایک ادارہ ہے۔جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت سے ایک فوری حکم نامے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔جنوبی افریقہ کئی عشروں سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں ریاست کے قیام کے فلسطینی مو¿قف کی حمایت کر رہا ہے۔وہ فلسطینیوں کے حالات کو نسل پرستی کے دور میں جنوبی افریقہ میں سیاہ فام اکثریت سے مشابہہ قرار دیتا ہے۔اسرائیل اس موازنے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔اسرائیلی نیوز چینل کے مطابق بین الاقوامی عدالت برائے انصاف ( آئی سی جی) نے یہ مطالبہ دنیا کوعلاقائی جنگ سے بچانے کے لیے کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات عامہ اور تعاون کے محکمے کے ترجمان کلیسن مونیلا ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے وکلائ 11 اور 12 جنوری کو طے شدہ سماعت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔