کراچی ( رپورٹ ۔طحہٰ عبیدی)ضلع سائوتھ میں 20 دسمبر کی رات ساحل تھانے کی حدود میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری وڈیرے کا بیٹا ایک لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑا گیا ، پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو ثاقب ،لڑکی اور اس کا ڈرائیور پولیس کو دھوکہ دے کر فرار ہوگئے ، پولیس کی جانب سے پکڑے جانے پر سرکاری وڈیرے کے بیٹے ثاقب کو طیش آگیا ، فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ثاقب اور نامعلوم لڑکی نے مستی مستی میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر ماری اور ٹانگیں توڑ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو طاقتوروں پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے گاڑی کے ڈرائیور نفیس کو حراست میں لے لیا ، جس نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے فلاں افسر کا بیٹا گاڑی میں لڑکی کے ساتھ موجود تھا میں گاڑی کے باہر کھڑا چوکیداری کا کام کررہا تھا کہ پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی اور ہم پکڑے گئے ، معاملہ سینٹرل پولیس آفس پہنچ گیا ، اعلیٰ پولیس افسر نے مداخلت کی اور وڈیرے کے بیٹے کو کیا پکڑنا تھا ڈرائیور کو بھی چھوڑ دیا گیا اور پولیس اہلکار ٹوٹی ٹانگوں کے ساتھ انصاف کا منتظر ہے ۔20 دسمبر کو یہ واقعہ پیش ایا تھا