کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کا احسن اقدام۔ناقبل استعمال پیٹرولنگ موٹرسائکلیں مرمت کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابقآئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب کے دوران ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکلیں بعد از مکمل اوورہالنگ و مرمت,ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حوالے کردیں۔واضح رہیے کہ آئی جی سندھ کی ہدایات پر کراچی رینج کی 186 مخدوش و خستہ حال موٹر سائیکلوں میں سے پہلے مرحلے میں 20 موٹرسائیکلیں تیار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 60/70 موٹر سائیکلیں جو تیاری کے مراحل میں ہیں،اگلے ہفتے فراہم کردی جائیں گی جبکہ بقیہ ہنڈا سی جی125 موٹر سائیکلیں جنوری کے اختتام تک تیار کرکے کراچی رینج کی سپردگی میں دیدی جائیں گی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے علاوہ ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔