سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف نے کہا ہے کہ مناسب نہیں جن باتوں میں صداقت نہیں ان کا بار بار جواب دوں، سیاسی ورکر ہوں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا، سی سی ٹی وی سامنے لائیں،زیادتی ہوئی ہے توساتھ کھڑا ہوںگا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنماءخواجہ آصف نے کہا کہ جن باتوں کی بنیاد اور صداقت نہیں مناسب نہیں ان کا بار بار جواب دوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا، پہلے واقعے پر میں نے میڈیا پر بڑے خلوص سے کہا تھا وہ میری بہن ہیں، ان کے گھر جانے کیلئے تیار ہوں، اس وقت ہماری حکومت تھی، میرا ان کے گھر جانا بنتا تھا، اس وقت سوشل میڈیا پر عثمان ڈار نے کہا ہمارے گھر آنے کی ضرورت نہیں، ایسے ایشو بنا کر سیاست نہیں کرنی چاہے۔ انہوں ن ے کہا کہ اگر عثمان ڈار کی والدہ چاہتی ہیںکہ ناکردہ گناہ کی معافی مانگوں تو ویسے ہی ان سے معافی مانگ لیتا ہوں، سی سی ٹی وی سامنے لائیں، زیادتی ہوئی ہے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔