اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018ءکے لاڈلے کو اب معصوم بن کر مسلط کیا جارہاہے، معصوم آدمی نے کاغذا لہرا کر ملکی سلامتی داﺅ پر لگائی، ملک کے ساتھ کی گئی غداری کا جواب دینا پڑے گا،8فروری کو عوام فیصلہ کریں گے انہیں کونسی قیادت چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018ءمیں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری کیا گیااور لاڈلے کو لایا گیا، جب لاڈلے کیخلاف تحریک عدم آئی تو اس نے آئین توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا سازش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں سائفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پرخچے اڑا دیئے گئے، بند کمرے میں کہا گیا سائفر معاملے پر سیاست کرنی ہے، کاغذ لہرا کر عوام کو گمراہ کیا گیا، سائفر چوری کر کے ملک کے ساتھ کی گئی غداری کا جواب تودینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہا جا رہا ہے، 2018میں لاڈلہ کہہ کر اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے ایسے نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال، سکول، جناح ہاﺅس جلا دیں کیایہ معصوم ہیں؟، ریاست پر حملہ آور کیا معصوم ہے؟،9مئی کے مجرم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، کیا فارن فنڈنگ کرنے والا،سپیکر سے اسمبلی تڑوانے والا کیا معصوم ہے؟۔انہوں نے کہا کہ 190ملین پاﺅنڈ کا بند لفافہ لہرانے اور پیسہ کھانے والا کیا معصوم ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کر گئے، تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کو سسیلین مافیا کہا گیا، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نوازشریف اور شہبازشریف کوچاہتے ہیں، لیگی قائد کے پاس تجربہ کارٹیم ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں ان کے گھر میں سستی بجلی، مفت دوا ملے، نوجوان چاہتا ہے ہاتھ میں ڈگری ہو تو اسے روزگار ملے، 2018میں بجلی گیس سستی تھی، ملک سے آئی ایم ایف کا خاتمہ ہورہا تھا، عوام سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص جیل میں ہے اس پرسنگین الزامات ہے، کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا لطیف کھوسہ سب کچھ دیکھ رہا ہے، 8فروری کو عوام فیصلہ کریں گے ان کو کونسی قیادت چاہئے۔