جہانیاں(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا147واںیوم پیدائش25دسمبرپیر کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ، نظریہ پاکستان فاﺅنڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاءکے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کی جانب سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔