کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 ہزار کے نوٹ کی اصلیت جانچنے کیلئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 5 ہزار کے نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے۔ ایس بی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا جھنڈا مختلف زاویوں سے دیکھنے پر آپ کو رنگ بدلتا نظر آئیگا اور 5 ہزار کے ہندسے میں آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال نوٹ کی اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق ان سکیورٹی فیچرز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ، روشنی میں نظر آنے والا ہندسہ بھی شامل ہے جس میں قائداعظم کی تصویر، حفاظتی دھاگے میں پیلی اور نیلی چمکدار پٹیاں، ہندسے کی مالیت پانچ ہزار روپے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔