اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کے بعد رہائی کے امکانات روشن ہوگئے۔ وکیل شاہ محمود قریشی علی بخاری کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔شاہ محمود قریشی کو مزید جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، وکیل علی بخاری نے کہا شاہ محمود قریشی کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جا رہے ہیں۔