کراچی (کرائم رپورٹر)
تھانہ سولجر بازار پولیس کی ایس ایچ او وقار عظیم کی سربراہی میں کارواٸی جعلی کرنل گرفتار کر لیا گیا ,ایس ایس پی ایسٹ سید رحیم شیرازی کے مطابق علاقہ پولیس نے دوران گشت کارواٸی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عرفان احمد ولد محمد عثمان کے نام سے ہوٸی ہے۔
پولیس حکام کے گرفتار ملزم نے خود کو پاک فوج کا کرنل بتایا جبکہ ملزم کے قبضہ سے پاک فوج کے یونیفارم وزٹنگ کارڈ. رینکس اور نام پلیٹ بنام LT COL IRFAN اور حساس ادارے کی کیپ بر آمد,کرلئے گئے ،ملزم کی زیرِ استعمال گاڑی نمبری Lb 6467 میکر ٹویوٹا ریوو قبضہ پولیس میں لی گی , پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی جعلی شناخت اپنے آپ کو کرنل ظاہر کیا جس پر تھانہ پریڈی سے مقدمہ الزام نمبر 534/21 بجرم دفعہ 170/171ت پ میں بند ہوکر جیل جا چکا یے پولیس حکام کے مطابق ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔ اور مقدمہ الزام نمبر 427/22 بجرم دفعہ 170/171ت پ درج کیا گیا