اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہوسکے گی۔تفصیل کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کے خلاف پاکستان کی مختلف عدالتوں میں درجنوں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔ نیب نے مزید دو ریفرنسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر رکھا ہے۔توشہ خانہ کا کیس بانی چیئرمین کے خلاف احتساب عدالت میں دائرہے۔190 ملین پاو¿نڈ کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آجانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی۔الیکشن کمیشن نے توشہ خان فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوج داری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ٹیریان وائٹ کیس اور عدت میں نکاح کا کیس بھی بانی چیئرمین کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی بھی برقرار رکھی ہے۔