کراچی (نمائندہ خصوصی)شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے 3 ڈاکو علاج کے دوران اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو اورنگی ٹاون میں واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے، شہریوں نے ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں عباسی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ڈاکووں کی فوری طور پر کوئی شناخت نہیں ہوسکی، اورنگی ٹاون میں ڈاکووں کی فائرنگ سے شہروز نامی دکان دار جاں بحق ہوا تھا۔