لاہور (نمائندہ خصوصی) آب کاشت منصوبے کے حوالہ سے سرکاری اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر بورڈ آف ریونیو نے آب کاشت منصوبہ کی ڈرافٹ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی۔ بتایا گیا ہے کہ آب کاشت منصوبہ کے تحت بنجر زمین پر تین سال کرایہ معافی کی شق ختم کر دی گئی ہے۔بورڈ آف ریونیو نے "ڈرافٹ سٹیٹمنٹ آف کنڈیشن” پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دی،آب کاشت پالیسی کے تحت سرکاری اراضی لیز پر حاصل کرنے والوں کو کرایہ لازمی ادا کرنا پڑے گا،آب کاشت پالیسی کے تحت آبی پودوں یا حیوانات کی پرورش کے مقاصد کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دی جاتی ہے۔