اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا، میڈیا چینلز شروعات میں پیمرا کو فزیبلٹی دیتے ہیں۔پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاصحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے،بلوچ مظاہرین کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال پیدا وئی،بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین کے مطالبات دیرینہ ہیں،خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے، زیادہ تر مرد حضرات بھی رہا ہو گئے ہیں،کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، اس وقت گورنر بلوچستان سے آئے ہوئے ہیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہاآج وزیراعظم سے اس کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے۔بلوچستان سے آئے ہوئے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا،ہم نے تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے ہیں۔