کراچی (نمائندہ خصوصی)یوریا کی بلیک مارکیٹ کرنے والوں کے لیے بری اور کسانوں کے لیے اچھی خبر، ملک میں یوریا کی قلت دور کرنے کے لیے پہلا امپورٹڈ یوریا کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔جہاز 50 ہزار ٹن کے قریب یوریا لے کر کے پی ٹی پہنچا ہے۔امپورٹڈ یوریا پہنچتے ہی مارکیٹ میں یوریا کے ریٹ نیچے آنا شروع ہوگئے۔ یوریا کا دوسرا جہاز 29 دسمبر کو کراچی پہنچے گا۔مجموعی طور پر دو لاکھ بیس ہزار ٹن کے قریب یوریا امپورٹ کی جائے گی جس کی اجازت ای سی سی نے گزشتہ ماہ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق 20 جنوری سے پہلے سارے جہاز کراچی پہنچ جائیں گے۔امپورٹڈ یوریا حکومت سے حکومت معاہدے کے تحت منگوائی گئی ہے۔مارکیٹ میں یوریا کی کمی کو جواز بنا کر بلیک مافیا نے قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا تھا لیکن اب امپورٹڈ یوریا آنے سے یوریا وافر مقدار میں کسانوں کے مل سکے گی۔