کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے بی ایل اے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے 70ساتھیو ں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے گلزار امام شنبے نے مزاکرات کا راستہ ہموار کیا ہے ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ ناراض بلوچوں کے مسائل حل کےئے جائےں، بھارت کئی دہائیوں سے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،بھارت کی سب سے بڑی سازشوں کا ہدف بلوچستان ہے ، بلوچستان کے قوم پرست قومی دھارے میں شامل ہور ہے ہیں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی اور دیگر بلوچ رہنماﺅں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ گلزار امام شنبے نے مزاکرات کا راستہ ہموار کیا ہے ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ ناراض بلوچوں کے مسائل حل کےئے جائےں، بھارت کی سب سے بڑی سازشوں کا ہدف بلوچستان ہے ،بھارت بلوچستا ن کے حالات خراب کرنے کی دہائیوں سے کوشش کر رہا ہے اور آج بھارت کا مکروہ چہیرہ سب سے سامنے کھل کر آگیا ہے ،بلوچستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے ، غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہے،پاکستان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو فوقیت دی ہے بی ایل اے 70سے زاہد کمانڈر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں ان کوقومی دھار ے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ، بلوچ رہنماﺅں کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہا ہے، مکار دشمن ہماری دھرتی کو جلانے پر تلا ہواہے ، نگران وزیراعظم آرمی چیف نے بہت محنت کی، بلوچستان کے ذی شعور عوام قومی دھار ے میں شامل ہو رہے ہیں،پاکستان دشمنوں کو اس بات کا علم ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر جاتا ہے، ، سرفراز بنلگلزئی کو بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ دشمن کی سازش کیا ہے ۔ اس موقع پر بلوچ رہنما سرفراز بنگل زئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے و الی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ،کچھ لو گ مزموم مقاصد کےلئے بلوچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کررہے ، جنگ میں خواتین کو دھکیلا جارہے ، بلوچ خواتین کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مجھے معلوم ہے کہ لسبیلہ میں پاک فوج کے ہلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی طور پر پیش آیا تھا لیکن کچھ عناصر نے اس الگ رنگ دینے کی کو شش کی گئی،بھارت سے پیسے لے کر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا یا،پاکستان کی ترقی کا راشتہ بلوچستان سے ہو کر جاتا ہے ،ہمیں احساس ہو ا کہ ہمارے لیڈر سب کچھ اپنی ذات اور عیاشیوں کےلیئے کررہے ہیں ، کالعدم بی ایل اے کو افغانستان میں بنگلے، گاڑیاں، اور گارڈ دےئے جارہے ہیں، اپنے لوگوں اور سرزمین سے دور رہا یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں یہ لوگ صرف بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،بلوچستان کے مسائل کا حل کرپشن کے خاتمے میں مضمر ہے ، والدین کو بھی پیغام ہے کہ اپنے بچوں کو ایسی لعنت سے دوررکھیں،میرے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،نقصا نات کافی ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے بلوچوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے آپ کو ایسی تنظیموں سے الگ کر لیں جن کو بیرونی ممالک سے پاکستان کے خلاف فنڈنگ ہوتی ہے ، منشیات فروشی ، اور لوگوں کو اغواءبھی کیا جاتا ہے، بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں والدین اپنے بچوں تعلیم دیں ۔