اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی۔تفصیل کے مطابق حال ہی میں سابق وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹریننز بطور سیاسی جماعات ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوگئی۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز‘ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں۔پارٹی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی پارٹی میں شامل رہنماو¿ں نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا اور سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ان محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔