اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کابینہ ڈویژن نے سال 2024 کے لیے قومی تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیاجس کے مطابق پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ،23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی ،سرکلر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہے جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی ،17 سے 19 جون تک عید الاضحی کی تعطیلات متوقع ہیں جبکہ 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہے،14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہے،نو نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی ۔