اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ئ میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے صارفین کو فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 24.4 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کاحجم 340 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں نے صارفین کو 264 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے جو نومبرمیں کم ہو کر 257 ارب روپے ہو گئے۔