پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز کی جانب سے پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس ٹرین بحال کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹرین 360 مسافروں کو لےکر 35 گھنٹوں میں کراچی پہنچےگی، عوام ایکسپریس میں 1500 مسافروں کی گنجائش ہے اور کرایہ 4 ہزار روپے فی مسافر مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس سروس اگست 2022 میں سیلاب کے باعث بند کردی گئی تھی۔