اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد اور گرد و نواح میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔مری اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی زیر زمین 140کلو میٹر، مرکز کشمیر میں ڈوڈا سے 103کلومیٹر مشرق میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے سہ پہر3بج کر 19منٹ پر محسوس کےئے گئےزلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔