اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ کہنا سراسر غلط اور جھوٹ ہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مہاجرین کو بے دخل کرنے سے متعلق جلدبازی سے کام لیا، مہمان نواز ی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے ، غیر قانونی تارکین کو رجسٹریشن اور واپسی کے کئی مواقع دےئے، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت دیکر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ برطانوی اخبار میں شائع اپنے ایک مضمون میں نگران وزیراعظم نے یہ تحریر کیا کہ پاکستان نے مہاجرین کو بے دخل کرنے میں جلد بازی سے کام لیا بالکل غلط ہے ، غیر قانونی تارکین کو رجسٹریشن اور واپسی کے کئی مواقع دےئے ،ہم نے بڑی فراخدلی سے تارکین کی اتنی بڑی تعداد کو سنھبالا، اتنی بڑی تعداد میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت دیکر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات ٹھیک کریں جس کے بعد پاکستان نے فیصلہ کر لیا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات ٹھیک کریں گے ۔،لگ بھگ 79ٹرانزٹ پوائنٹ قائم ہیں جہاں تارکین وطن کےلیئے پناہ گاہیں اور کھانے پینے کے مواقع دےئے ، پاکستان میں آئرلینڈ کی آبادی کے برابرتارکین ہیں،مہمان نواز ی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہیں ،اگست 2021 سے16خودکش حملے کےئے گئے ،یہ لوگ انڈرورلڈ کے استحصال کا بھی شکار ہیں ، بہت سے غیر قانونی لوگ مارکیٹ میں بلیک مارکیٹ کا کام بھی کرتے ہیں ، ہمارامقصد پاکستان کو پرامن، محفوظ اورخوشحال پاکستان بنانا ہے . غیر قانونی تارکین کی سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور الزامات کی بھر مار ہے، غیر قانونی افراد کے ساتھ برتاﺅ اور حسن سلوک کے سخت احکامات ہیں۔