اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آبادکچہری میں وکیل کےکوٹ میں موجودموبائل پھٹ گیا۔ اسلام آباد کچہری میں موجود وکیل کے کوٹ میں موبائل پھٹ گیا جس کا اسے علم نہ ہوا تاہم موبائل سے دھواں اٹھنے پر وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔ متاثرہ وکیل نے بتایا کہ موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا، اچانک محسوس ہوا دھوں اٹھ رہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ رات کو موبائل فون مکمل چارج کیا تھا اور پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔