راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکمنامہ جاری کیا۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جبکہ چند روز قبل نیب نے بھی فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا تھا۔