کراچی ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم سے کرپٹ ٹولہ مشین سے ڈرائے کلین ہوکر نکلا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کا عوام کو ریلیف ایک تکلیف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نیب قوانین میں ترمیم سے کرپٹ ٹولہ مشین سے ڈرائے کلین ہوکر نکلا، اس این آر او کو عوام سمجھ گئے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بیرونی آقاوں کیلئے سازش کے انعام میں این آر او ٹو کو عملی جامہ پہنایا گیا، 12سو ارب کے117 مقدمات ختم کردیئے گئے، کیا ایسا ریلیف کسی غریب مجرم کو ملے گا؟