کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔ صبح سویرے شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ کی گئی۔شہرِ قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں -کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کراچی کا فضائی معیار اس وقت شدید متاثر ہے، شمال مشرق سے ہلکی ہوا کے باعث فضا میں آلودہ ذرات موجود ہیں –