کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی سیاست میں عوامی خدمت کو ترجیح دے گی یہ بات انھوں نے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی مرکزی ترجمان پاکستان راہ حق پارٹی اشرف میمن کا کہنا تھا اب عوام کو سمجھ لینا چاہیے جن حکمرانوں نے 76 سالوں سے ملک کو لوٹا اب کس منہ سے ووٹ مانگیں گے اللہ نے ہمیں موقع دیا حقیقی اور خدمت والی سیاست کر کے دکھائینگے اور عوام جان چکی ہے ووٹ کا اصل حقدار کون ہے انشاءاللہ 2024 کے عام انتخابات میں کثرت سے ووٹ لے کر کامیابیحاصل کریں گے۔پاکستان راہ حق پارٹی کراچی کے صدر مولانا عادل عمر نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا عوام کراچی کی حالت دیکھ چکی ہے نہ پینے کے لیے پانی اور نہ ہی گیس میسر ہے اور بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب رہتی ہے کراچی کے کاروباری لوگ کافی پریشان ہیں کراچی کی عوام اور تاجروں نے حکومت سندھ کو یکسر مسترد کیا