کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایکس مین سروس سوسائٹی کے مرکزی صدر وسابق سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل( ر) ملک عبدالقیوم خا ن نے کہا ہےکہ ایکس مین سوسائٹی کا فورم کسی سیاسی جماعت کا پلیٹ فارم نہیں ہر رکن کی مرضی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ دیں ،ایکس سروس مین کے مسائل بنیادی طور پر وہیں جو پورے معاشرے کے ہیں ،لیکن سروس مین کے لئے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ کم عمر میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اور اسکے بعد اسے اپنے اہل و عیال کی کفالت کرنا مشکل ہوجا تا ہے،تمام رینک کے فوجیوں کی پنشن برابر ہونی چاہیے، ایکس سروس مین کے پلیٹ فارم سے اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا،یہ باتیں انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سندھ بھر سے ایکس سروس مین شریک تھے ،لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی ایک این جی او ہے جو 1991 سے رجسٹرڈ ہے تمام فورسز کے لوگ اس کا ممبر ہیں، لوگ لوٹ لیتے ہیں ان کے ساتھ لوگ کاروبار کے نام پر دھوکے دیتے ہیں ریٹائرڈ فوجیوں سے پیسے لے کر فراڈ کرجاتے ہیں، لوگوں نے بتایا کہ سندھ میں امن و امان کے مسائل ہیں وزیر داخلہ کا تعلق فوج سے ہے ان سے ان مسائل پر بات کرینگے اس فورم سے ہم فوجیوں کی پنشن اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتے ہیں ہمارا یہ فورم کسی سیاسی جماعت کا فورم نہیں ہے فوج میں ریٹائرڈ فوجیوں کا دس فیصد کوٹہ ہے جس پر عمل نہیں کیا جارہا ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام رینک کے فوجیوں کی پنشن برابر ہونی چاہیے،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی سندھ کے انچارج ایس ایم عبد اللہ نے کہا کہ ایکس سروس مین ہمارے ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم محنت کرتے ہیں اس ایکس سروس مین سوسائٹی سے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ہمارا سب سے بڑا ایشو ریٹائرڈ فوجیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے سندھ میں لاقانونیت ہے ریٹائرڈ فوجیوں کے پلاٹوں پر ذمیندار قبضہ کرلیتا ہے اس فورم کے ذریعے امن اور قانون کی بالادستی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر ایکس سروس مین نے جنرل (ر) عبدالقیوم خان کے سامنے اپنے مسائل بھی پیش کئے،اس موقع پر ایکس سروس مین کی ایک بیٹی نویر عشرت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بابا نے پاکستان فوج میں کام کیا ہے ایکس سروس مین سوسائٹی کے ذریعے غازیہ سوسائٹی میں پلاٹ لیا تھا اس پلاٹ پر کسی نے قبضہ کرلیا والدہ نے آرمی سے رابطہ کیا مگر ان کی مدد نہیں کی گئی ایکس سروس مین سوسائٹی سے مدد کی اپیل کرتے ہیں وہ پلاٹ میرے والد کے نام تھا تو آرمی نے وہ پلاٹ کیسے کسی اور کے نام ٹرانسفر کردیا