اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی، یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔ نگران حکومت کے اقدامات سے پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کے لیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی اور اس کے بعد گزشتہ ہفتے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ 2024 تک پابندی عائد کردی تھی