تل ابیب غزہ( نیٹ نیوز مانٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس سے مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے، غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب، یروشلم، حیفہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
انھوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، اور جنگ بندی کے لیے حماس سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کر رہے تھے، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں تین یرغمالیوں کو خطرہ سمجھ کر مار ڈالا گیا تھا۔ اسرائیلی یرغمالی سفید کپڑے کا ٹکڑا لہراتے ہوئے مدد کا مطالبہ کر رہے تھے قبل ازیں حماس نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔غاصب صہیونی ریاست کی جانب غزہ پر ڈھائی ماہ سے جاری جارحیت کا حماس کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پانچ روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 76 سے زائد ہوگئی ہے